مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے علمائے اہلسنت نے داعش پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملوں کی بھر پور حمایت ، تعریف اور تمجید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کا شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے کماںڈ سینٹر پر میزائل حملہ ایران کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔
ضلع روانسر کے ممتاز سنی عالم دین اور شہری علماء کونسل کے سکریٹری ماموستا ملا یحیی شہبازی نے شام میں داعش کے کمانڈ سینٹر پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کو ایران کی طاقت اور قدرت کامظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپاہ نے عملی طور پر واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا دشمن سے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ انتقام لے سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سپاہ نے دشمن کے پٹاخوں کا جواب میزائلوں سے دیا ہے۔
صوبہ کرمانشاہ کے ایک اور ممتاز سنی علم دین ماموستا ثنائی نے داعش پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کو ایرانی سپاہ کی طاقت کی ایک معمولی جھلکی قراردیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے خلاف معمولی سی حرکت کا بھی اسے تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرح داعش بھی امریکی اسرائیلی تنظیم ہے جو اسلام اور مسلمانوں کی دشمن ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعشی اگر مسلمان اور اسلامی ہوتے تو ان کا جہاد مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ اسرائیل کے خلاف ہوتا ۔ اسرائيلی وزیر اعظم ان کی پشتپناہی کررہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ داعشی تنظیم اسلامی نہیں بلکہ امریکی ، سعودی اور اسرائیلی سامراجی تنظیم ہے۔
آپ کا تبصرہ